تہجد کی فضیلت

تہجد کے معنیٰ ہیں نیند توڑ کر اُٹھنا ۔ رات کے وقت تہجد کا مطلب یہ ہے کہ رات کا ایک حصہ سونے کے بعد پھر اُٹھ کر نماز پڑھی جائے۔ تہجد کی کم سے کم 2 رکعتیں ہیں، اوسطاً 4 ،6اور زیادہ سے زیادہ 8 یا 12 رکعتیں ہیں۔ یہ نماز اللہ کے ہاں بہت مقبول ہے۔ نفل نمازوں میں سب سے زیادہ اس کا ثواب ہے (مسلم ، ترمذی،ابوداؤد) ۔ قرآن کریم میں تہجد کی فضیلت کے بارے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’پھر وہی رات کے پچھلے پہروں میں معافی مانگتے ہیں۔‘‘ ایک اور جگہ ارشاد ہے : ’’جو اپنے رب کے حضور سجدے اور قیام میں راتیں گزارتے ہیں۔‘‘( الفرقان64)۔ نیز ارشاد ربانی ہے: ’’ اور رات کی آخری گھڑیوں میں اللہ سے مغفرت کی دعائیں مانگا کرتے ہیں۔‘‘(آل عمران17)۔ حضرت ابو امامہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا : ’’تم لوگوں کو چاہئیے کہ رات کو قیام کرو اس لئے کہ تم سے پہلے نیک بندوں کی عادت بھی یہی تھی ، یہ تمہارا اپنے رب سے قرب حاصل کرنا ہے، یہ تمہاری برائیوں کو مٹانے والا اور تمہیں گناہوں سے بچانے والا ہے ۔‘‘(ترمذی)۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا : ’’ اللہ اس شخص پر رحم کرتا ہے جو آدھی ر...