Posts

”جب تم اذان سنو تو مؤذن کے الفاظ دہراتے رہو۔“

Image
اذان سنتے وقت مؤذن جو کلمات  کہے ،اس کے پیچھے پیچھے وہی کلمات کہنے کا حکم ہے ،سوائے ( الحَيْعَلَتَين  ) کے ،یعنی سوائے  «حيَّ على الصلاة» اور  «حيَّ على الفلاح»  ان کلمات کو سن کر  (لاحول والا قوۃ الا باللہ ) کہنا ہوگا د رج ذیل احادیث توجہ سے پڑھیں  عَنْ  أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا سَمِعْتُمُ النِّدَاءَ، فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ ". سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حکم بیان کیا کہ ”جب تم اذان سنو تو مؤذن کے الفاظ دہراتے رہو۔“ صحيح مسلم ،كتاب الصلاة 848 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ : " أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: إِذَا سَمِعْتُمُ الْمُؤَذِّنَ، فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ، ثُمَّ صَلُّوا عَلَيَّ، فَإِنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا، ثُمَّ سَلُوا اللَّهَ لِي الْوَسِيلَةَ، فَإِنَّهَا مَنْزِلَةٌ فِي الْجَنَّةِ، لَا تَنْبَغِي إِل...

تہجد کی فضیلت

Image
تہجد کے معنیٰ ہیں نیند توڑ کر اُٹھنا ۔ رات کے وقت     تہجد کا مطلب یہ ہے کہ رات کا ایک حصہ سونے کے بعد پھر اُٹھ کر نماز پڑھی جائے۔ تہجد کی کم سے کم 2 رکعتیں ہیں، اوسطاً 4 ،6اور زیادہ سے زیادہ 8 یا 12 رکعتیں ہیں۔ یہ نماز اللہ کے ہاں بہت مقبول ہے۔ نفل نمازوں میں سب سے زیادہ اس کا ثواب ہے (مسلم ، ترمذی،ابوداؤد) ۔ قرآن کریم میں تہجد کی فضیلت کے بارے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’پھر وہی رات کے پچھلے پہروں میں معافی مانگتے ہیں۔‘‘ ایک اور جگہ ارشاد ہے : ’’جو اپنے رب کے حضور سجدے اور قیام میں راتیں گزارتے ہیں۔‘‘( الفرقان64)۔ نیز ارشاد ربانی ہے: ’’ اور رات کی آخری گھڑیوں میں اللہ سے مغفرت کی دعائیں مانگا کرتے ہیں۔‘‘(آل عمران17)۔ حضرت ابو امامہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا : ’’تم لوگوں کو چاہئیے کہ رات کو قیام کرو اس لئے کہ تم سے پہلے نیک بندوں کی عادت بھی یہی تھی ، یہ تمہارا اپنے رب سے قرب حاصل کرنا ہے، یہ تمہاری برائیوں کو مٹانے والا اور تمہیں گناہوں سے بچانے والا ہے ۔‘‘(ترمذی)۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا : ’’ اللہ اس شخص پر رحم کرتا ہے جو آدھی ر...